Live Updates

بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن جانا چاہتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

کسی نے چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی تقریریں اور بیانات دیکھ لے، پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار پی پی پی اور ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں ، ول کو عوام کی غربت اور مہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کابیان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:15

بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن جانا چاہتے ہیں، کسی نے چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی تقریریں اور بیانات دیکھ لے، پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار پی پی پی اور ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں ، ول کو عوام کی غربت اور مہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں۔

جمعرات کو انہوںنے کہاکہ بڑے میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا بھی کلائمکس آن پہنچا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا کہ میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں،ان کی ترجمانی پاپڑ والے سے نکلنے والے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی۔انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا کسی تعجب سے کم نہیں۔

انہوںنے کہاکہ غریب آج اس لیے غریب ہے کیونکہ اس کے وسائل پر دونوں جماعتوں نے ڈاکہ ڈالا۔انہوںنے کہاکہ کسی نے چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی تقریریں اور بیانات دیکھ لے۔انہوںنے کہاکہ آپ ٹھاٹ باٹھ سے رہتے ہیں، کیا جانیں کے بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتیں کیا ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب آپ روزمرہ کی چیزوں کے نرخ بتا دیں تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار پی پی پی اور ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب آپ غریب کے درد میں نہیں چیخ رہے بلکہ عوام پر مسلط ہونے کیلئے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کردیا۔انہوںنے کہاکہ بلاول کو عوام کی غربت اور مہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں۔انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرپشن ماحول سے نکل کر شاہ محمود قریشی کی شاگردی اختیار کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات