پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سکوائش چیمپئن شپ جیت لی

پیر 29 اپریل 2019 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2019ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیم نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پشاور یونیورسٹی کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 22یونیورسٹیز سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن فیصل بٹ نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔