شارجہ میں رمضان کے دوران مخصوص اوقات میں پارکنگ فیس میں رعایت دے دی گئی

میونسپلٹی کے اعلان کے مطابق نمازوں کے اوقات کے دوران پارکنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 3 مئی 2019 12:54

شارجہ میں رمضان کے دوران مخصوص اوقات میں پارکنگ فیس میں رعایت دے دی ..
شارجہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 3 مئی 2019ء) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 6 مئی 2019ءکومتوقع ہے۔ یوں اس بابرکت و باسعادت مہینے کی آمد میں چند روز ہی بچے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کے حوالے ہر بار کی طرح اس بار بھی بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پارکنگ فیس کے حوالے سے پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔

میونسپلٹی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی نماز کی اذان کے بعد مساجد کے آس پاس موجود پارکنگ مقامات پر ایک گھنٹے تک پارکنگ مفت ہو گی۔ جبکہ تروایح کی نماز کے موقع پر بھی شارجہ بھر میں فری پارکنگ ہو گی۔ تاہم ڈرائیور حضرات کو اس معاملے میں احتیاط برتنا ہو گی کہ وہ نماز کی ادائیگی کی خاطر غلط جگہ پر گاڑیاں پارک نہ کریں۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات رمضان المبارک کے مہینے کی مناسبت سے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے رمضان میں اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزارت انسانی وسائل اور اماریتائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین کومعمول کے دِنوں کے مقابلے میں دو گھنٹے کم ڈیوٹی ادا کرنا ہو گی۔ اوقاتِ کار کی اس پابندی کا اطلاق نجی کاروبار، کمپنیوں اور اداروں پر ہو گا۔ نجی شعبے میں دو گھنٹے کی یہ رعایت مسلمانوں کے لیے غیر مُسلم نجی ملازمین کے لیے بھی ہو گی۔