سانحہ ساہیوال کیس کے گرفتار چھ ملز مان کے کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی

ہفتہ 4 مئی 2019 22:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2019ء) سانحہ ساہیوال کیس کے گرفتار چھ ملزموں صفدر حسین،سیف اللہ عابد،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر اور نا صر نواز کے خلاف مقدمہ کی سماعت 7مئی تک سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے ملتوی کر دی مدعی کی طرف سے مقدمہ کی سماعت ساہیوال سے لاہور منتقل کر نے کی در خواست ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور 6مئی کی تاریخ مقرر ہے نجس پر عدالت نے سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہر کے مہر خلیل ،اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324,302اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔