Live Updates

خواجہ آصف کا عمران خان کی دیوار پھلانگتے ہوئے تصویر پر تبصرہ

عمران خان دراصل پولیس سے بھاگ رہے ہیں جو کہ انہیں عدلیہ بحالی تحریک کے دوران گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی۔انہوں نے دس فٹ کی دیوار پھلانگی تھی۔ خواجہ آصف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 مئی 2019 12:35

خواجہ آصف کا عمران خان کی دیوار پھلانگتے ہوئے تصویر پر تبصرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 8 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دیوار پھلانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جس پر صارفین نے دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف سے بھاگ رہے ہیں، بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملکی معیشت کا برا حال کرنے کے بعد بھاگ رہے ہیں،اس تصویر پر مسلم لیگ ن کے رہنما کا تبصرہ نہ ہو ایسا تو ممکن نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان دراصل پولیس سے بھاگ رہے ہیں جو کہ انہیں عدلیہ بحالی تحریک کے دوران گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی۔انہوں نے دس فٹ کی دیوار پھلانگی یہ واقعہ انہوں نے حامد میر کو بھی بتایا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم زیادہ تر صارفین نے اس تصویر پر دلچسپ تبصرے ہی کیے ہیں۔چونکہ عمران خان حکومت میں آنے سے قبل یہ اعلان کر چکے تھے کہ وہ آئی ایم کے پاس نہیں جائیں گے بلکہ اس کی بجائے خودکشی کرنے کو ترجیح دیں گے۔

تاہم معاشی حالات کے باعث انہیں آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے تنقید بھی کی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہ عمران خاننے کہا تھا کہ خودکشی کروں گا قرضہ نہیں لوں گااب کیا لینے گئے ہیں ،چھ ماہ تک معیشت سے کھلواڑ کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو یہ فیصلہ پہلے کیوں نہیں کیا ،قوم دیکھ رہی ہے دوسروں پر لعن طعن کرنے والے خود آئی ایم ایف کے سربراہ کے سامنے سر جھکا کر بیٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ عوام کو 50لاکھ گھر دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں لوگوں کو گھر کی چھت سے محروم کر دیا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی اور اپنی ٹیم کی نااہلی کا اعتراف کرنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات