داتا دربار دھماکہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

بدھ 8 مئی 2019 23:04

داتا دربار دھماکہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے داتا دربار کے باہر خودکش بم دھماکہ میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی اس گرانقدر قربانی کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حملہ آور کے مددگاروں کی شناخت کر کے ان کو فوراً کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور اس کی قیادت شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔۔#