کراچی ،پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 19مئی کو دعوت افطار فاطمہ جناح روڈ پر واقع دی بینکوئٹ ہال میں ہوگی

ہفتہ 11 مئی 2019 23:29

ًکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 19مئی کو دعوت افطار فاطمہ جناح روڈ پر واقع دی بینکوئٹ ہال میں ہو گی توقع ہے کہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی، مذہبی، ادبی، اور صحافتی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اوردعوت افطار کے اجتماع سے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی زاتی طور پر مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی،ممبر نیشنل کونسل و صدر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی سید آصف حسنین، ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر یاسر صدیقی نے مردان ہاوس میں اے این پی سندھ کے صدر سابق سینیٹر شاہی سید سے ملاقات اورچیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی جانب سے 19 مئی کوہونے والے دعوت افطار کی دعوت دی اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی کی مسلم لیگ فنکشنل کے ایم پی اے شہریار مہر سے ملاقات اور دعوت افطار کی دعوت دی جبکہ پی ایس پی کے وفد نے انصاف ہاوس میں تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کے صدر و ایم پی اے خرم شیر زمان سے ملاقات اور چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی جانب سے 19 مئی کو ہونے والی دعوت افطار کی دعوت دی اسی طرح پی ایس پی کے وفد نے سندھ سیکریڑیٹ میں وزیر اعلی سندھ کے ایڈوائزر وقار مہدی سے ملاقات اور دعوت افطار کی دعوت دی جبکہ سی ای سی ممبر دلاور خان،نیشنل کونسل ممبر شمشاد غوری اور علمائ رابطہ کونسل کے صدر انجینئر نبیل ناصر کی وائس آف کراچی کے دفتر میں سہیل ہاشمی سے ملاقات اور دعوت کی افطار کی دعوت دی اسی طرح صدر علمائ رابطہ کونسل انجینئر نبیل ناصر کی جماعت اہلسنت کے مرکزی دفتر مرکزی رہنمائ سے ملاقات اور، چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی جانب سے 19 مئی کو ہونے والی دعوت افطار کی دعوت دی جبکہ وائس چیئرمین پی ایس پی اشفاق منگی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی، ممبر نیشنل کونسل سید آصف حسنین، ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر یاسر صدیقی کی سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات اور19 مئی کو ہونے والی دعوت افطار کی دعوت دی جبکہ پی ایس پی کے نیشنل کونسل کے اراکین شمشاد علی صدیقی، آسیہ اسحاق الیکٹرونکس میڈیا کے انچارج زوہیب اور پرنٹ میڈیا کے مزمل علوی نے مختلف چینلز اور اخبارات کے دفاتر جاکر چینلز مالکان، نیوز ڈائریکٹرز، بیورو چیف اور دیگر صحافیوں کو چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی جانب سے 19 مئی کوہونے والے دعوت افطار کی دعوت دی۔

#