گوادر ، فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ شہید

سیکورٹی فورسز نے فائیو اسٹار ہوٹل سے اسٹاف اور مہمانو ںکو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا yہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں تھا

ہفتہ 11 مئی 2019 23:32

کوئٹہ/گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ شہید،سیکورٹی فورسز نے فائیو اسٹار ہوٹل سے اسٹاف اور مہمانو ںکو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ،ہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز گوادر میں واقع پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر تین مسلح دہشتگردوں نے اندر داخل ہوکر حملہ کرنے کی کوشش کی دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ شہید ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہوٹل کوگھیرے میں لے لیا آئی ایس پی آر کے مطابق تین دہشت گردوں کی پی سی گوادر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادیانٹری پر موجود گارڈ نے دہشتگردوں کو روکا اوردہشت گردوں کی فائرنگ سے پی سی کا سیکورٹی گارڈشہید ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے سیکورٹی فورسزدہشتگردوں کوگھیرے میں لیکربالائی منزل تک لے گئی پی سی میں موجود مہمانوں کو بحفاظت باہرنکال لیا گیا3دہشت گردوں کی پی سی گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی سیکورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن کیا گیا بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا ہے کہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں تھاانہوںنے بتایا کہ حملہ آوروں کے داخل ہوتے ہی ہوٹل کے الارم بجا دیے گئے تھے جس کے باعث ہوٹل میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوںنے بتایا کہ ہوٹل کو کلیئر کرنے کے بعد ہی یہ بتایا جا سکے گا کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی شہری موجود نہیں تھامیر ضیا اللہ نے کہا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور سمندر سے یا کس راستے سے ہوٹل پہنچے ہیں بلوچستان میں خود کش حملہ آوروں کے داخلے کے بارے میں اطلاعات تھیں لیکن گوادر میں کسی حملے کی اطلاع نہیں تھی صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ شدت پسندوں نے گوادر میں واقع پی سی ہوٹل پر حملہ کیا اور حکومت بلوچستان نے گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کردی گوادر کے ہوٹل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی ہوٹل میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے،تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہوٹل میں کوئی گیسٹ نہیں تھا،صرف ہوٹل کا لوکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود تھاان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے،جن میں سے کچھ زخمی ہیںاس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکوک افراد کے داخلے کے بعد ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،تاہم پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔