کراچی، پولیس آرڈر2002 ترمیمی بل میں پولیس کے اعلی افسران کے تقرروتبادلوں کے اختیارات کامعاملہ طے پاگیا
حکومت نے ڈی آئی جی سطح کے پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کا مشترکہ اختیاروزیراعلی اورآئی جی سندھ کودینے کا اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا
ہفتہ 11 مئی 2019 23:32
(جاری ہے)
ترمیمی بل کے تحت حکومت نے اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کا اختیاروزیراعلی سندھ اورصوبائی وزیرداخلہ سندھ کودینے کی تجویزشامل کی تھی جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔
ہفتے کوسندھ اسمبلی میں ہونے والی مشاورت میں اپوزیشن نے وزیراعلی سندھ کوپولیس کے اعلی افسران کے تقرروتبادلوں کے ضوابدیدی اختیارات کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ڈی آئی جی سطح کے پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے اختیارات میں آئی جی سندھ کا اختیاربھی شامل کیا جائے۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد طے پایا کہ سندھ پولیس کے اعلی افسران کے تقرروتبادلوں کے لیے وزیراعلی سندھ اورآئی جی سندھ کو مشترکہ اختیارتفویض کیا جائے جس کے تحت سندھ بھرمیں ڈی آئی جی کی تقرری کے لیے آئی جی سندھ کے تجویز کردہ تین ناموں میں سے وزیراعلی سندھ کوکسی ایک افسرکے تقررکا اختیارہوگا اورآئی جی سندھ کے بھجوائے گئے تین ناموں کے علاوہ باہرسے کسی افسرکا تقررنہیں کیا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں سندھ پولیس میں ڈی ا?ئی جی رینک سے نیچے کے تمام افسران کے تقرروتبادلے آئی جی سندھ کریں گے جس میں صوبائی حکومت مداخلت نہیں کرے گی۔ اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے خواجہ اظہارالحسن نے تجویز پیش کی کہ ہنگامی صورتحال میں وزیراعلی سندھ کوکسی بھی پولیس افسر کومعطل کرنے کا اختیاردیا جائے تاہم پولیس افسرکومعطلی کے معاملے پراپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے صوبائی اورضلعی پبلک سیفٹی کمیشن میں جانے کا حق ہوگا اوربے گناہی کی صورت میں پبلک سیفٹی کمیشن پولیس ا?فیسرکوبحال کرسکے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہو،صوبائی وزیربلدیات سعید غنی،اپوزیشن کی طرف سے فردوس شمیم نقوی، خواجہ اظہارالحسن،حلیم عادل شیخ،شہریارمہر،محمدحسین دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس پیرکودوبارہ ہوگا۔#مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.