پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی رتو دیرو میں آمد مختلف علاقوں میں ایڈز سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں
پوری سندھ میں ایڈز سے بچنے کے لئے گاہی مہم چلائی جائے یونین سطح پر ایچ آئی وی ایڈز کی اسکریننگ کئمپس قائم کی جائیں، حلیم عادل شیخ
اتوار 12 مئی 2019 17:25
(جاری ہے)
بلاول صاحب کے حلقے میں لوگ ایڈز میں مبتلا ہیں ان کا علاج شروع نہیں ہوسکا۔ بڑا نسانی المیہ ہے سندھ حکومت روائتی غفلت میں مبتلا ہے ۔
معصوم بچے اور بڑے ایڈز میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن کوئی بتانے کے لیے تیار نہیں وجہ کیا ہے ، وزیراعظم سے بات کریں گے اور ہنگامی بنیادوں پر اس علاقے میں ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔ تحصیل اسپتال اتوار کے روز بند پڑی ہے سندھ حکومت اعلان کر دے کہ اتوار کو کوئی بیمار نہ ہو ، محکمہ صحت کو این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے ، عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ وزیر اعلی سندھ اسمبلی میں بڑی باتیں کرتے ہیں اب کہاں ہیں، لاڑکانہ کیوں نہیں آئے، بڑے افسوس کی بات ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے حلقے میں عوام کو روٹی کپڑ امکان تو نہیں ملا لیکن ایڈز تحفے میں دیا گیا ہے ، عوام حکمرانوں سے اپنے قصور کے بارے میں پوچھ رہی ہے، حیدرآباد میں بھی ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آئے جس پر پندرہ جنوری کو سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی تھی لیکن کسی نے دھیاں نہیں دیا اور قرارداد رد کی گئی ۔سندھ کو ایڈز لگا دی گئی ہے ہنگامی صورتحال میں بھی اسپتال بند ہیں،96 ارب محکمہ صحت کا سالیانہ بجیٹ ہے پھر بھی دوائیاں اور اسکریننگ کٹس وفاق دے رہا ہے سندھ حکومت کے پاس دوائیاں اور کٹس خریدنے کے پئسے نہیں ہیں رتو دیرو میں 388بچے اور بڑے ایڈز میں مبتلا ہوچکے ہیں بلاول صاحب تنقید ضرور کیجئے لیکن اپنے حلقے کی غریب عوام کو بھی دیکھ لیں۔ اس موقعے پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماء اللہ بخش انڑ، رحمت اللہ ابڑو، محمد علی ھکڑو، جمیل چنا، اصغر چانڈیو اور دیگر بھی موجودتھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.