شمالی کوریا کا امریکا کے قبضے میں موجود کارگو جہاز کی واپسی کا مطالبہ

امریکا کو غور کرنا چاہیے اس کی دن کی روشنی کی ڈکیتی سیاسی صورتحال کے لیے کس طرح کے نتائج لاسکتی ہے، بیان

منگل 14 مئی 2019 16:33

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے اس کے مال بردار (کارگو) جہاز کو ممنوع کوئلے کی برآمدات میں ملوث ہونے پر قبضے میں لینے کو ڈکیتی قراد دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور شمالی کوریا کا جہاز واپس کرے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکا گزشتہ برس جون میں شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سمٹ معاہدے کی روح کو دھوکا دے رہا ہے۔

بیان کے مطابق امریکا نے ہمارے تجارتی جہاز کی ڈکیتی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو وجوہات میں سے ایک کے طور پر بیان کیا ہے جبکہ یہ ہماری خود مختاری کے خلاف ہے اور ہم انہیں مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو احتیاط سے غور کرنا چاہیے کہ اس کی دن کی روشنی کی ڈکیتی سیاسی صورتحال کے لیے کس طرح کے نتائج لاسکتی ہے، لہٰذا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہمارے جہاز کو واپس بھیجنا چاہیے۔