ذ* قبائلی اضلاع کیلئے سیٹیں بڑھانا ایک خوش آئند اقدام ہے، ملک غلام خان

_ بل کی منظوری پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اسمبلی میں جتنی زیادہ قبائلی اضلاع کی نمائندگی ہوگی اتنے ہی قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے، صوبائی رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 15 مئی 2019 21:00

hبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) شمالی وزیرستان صوبائی اسمبلی کے اُمیدواراور پاکستان پیپلز پارٹی قبائلی اضلاع کے سیکرٹری اطلاعات ملک غلام خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے سیٹیں بڑھانا ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس بل کی منظوری پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اسمبلی میں جتنی زیادہ قبائلی اضلاع کی نمائندگی ہوگی اتنے ہی قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے لیکن اگر اس بہانے الیکشن میں تاخیر کی جاتی ہے اور 2018 الیکشن کی طرح اکثریت والے اُمیدواروں کی جگہ سلیکٹڈ لوگوں کو اسمبلی میں بھیج دیا جاتا ہے تو اس کا مقصد یہ ہوگا کے قبائلی اضلاع کیلئے مختص کئے گئے 100ارب روپے حکومت اپنے نمائندوں کے ذریعے خرچ کرکے کرپشن کیلئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں الیکشن میں تاخیر ایک سازش ہوگی پہلے ہی قبائلی عوام نے آپریشن ضرب عضب میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور آج کے اس جدید دور میں بھی قبائلی عوام صحت،تعلیم،روزگار بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اگر جلد الیکشن ہوتے ہیں اور قبائلی اضلاع کے اصل منتخب نمائندے اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں تو وہ قبائلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کریں گے جس سے مسائل کے حل میں کمی ہوگی اور ترقیاتی عمل شروع ہوگا اس وقت ایف سی آر کے خاتمے کے بعد قبائلی اضلاع میں کسی قسم کا قانون رائج نہیں اور جرم کی صورت میں کسی قسم کی تحقیقات نہیں ہوتی ہیں ہم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بھی اوربعد میںبھی چار سال دن رات عوام کی خدمت کی ہے اب بھی عوام کو صحت،تعلیم،روزگار اور بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور انشاء اللہ جس طرح میں نے عوام کی خدمت کی ہے دعوے سے کہتا ہوں کہ عوام مجھ پر اعتماد کریں گے اُنہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان تمام ایجنسیوں میں آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بڑا حلقہ ہے لہذا چاہیئے تو یہ تھا کہ شمالی وزیرستان کو دو حلقوں کے بجائے تین حلقے دیئے جاتے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے فوری بعد قبائلی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں اگر قبائلی اضلاع میں بلا تاخیر صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جاتے ہیں تو ہم اس اقدام کو سنہری الفاظ میں یاد کریں گے اور اگر تاخیر کی جاتی ہے یا کسی قسم کی دھاندلی کی جاتی ہے تو ہم اسے سازش قرار دیں گے ۔