نیب پر واضح کردیا کہ وہ بھی نہیں رہے گا، آصف زرداری

چیئرمین نیب کے ریمارکس سے پارٹی خدشات درست ثابت ہوئے، ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مئی 2019 18:28

نیب پر واضح کردیا کہ وہ بھی نہیں رہے گا، آصف زرداری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی 2019ء) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نیب پر واضح کردیا کہ وہ بھی نہیں رہے گا، چیئرمین نیب کے ریمارکس سے پارٹی خدشات درست ثابت ہوئے، ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نیئربخاری، ہمایوں خان، پلوشہ خان اورمصطفی نواز کھوکھرودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت مخالف تحریک کے معاملے پر دوسری جماعتوں سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلزپارٹی نے چیئرمین نیب کے ریمارکس پر تحفظات کا اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں نے نیب کی کاروائیوں کو انتقام قرار دیا۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ نیب پر واضح کردیا کہ وہ بھی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے ریمارکس سے پارٹی خدشات درست ثابت ہوئے ، ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ملزم نامزد کرنے کیلئے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نیب کے مطابق آصف زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جا رہا ہے، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی عبوری ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے اپنی بیٹی مناہل کی نام پر بے نامی پراپرٹی بنائی، ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے قیمتی پلاٹ خریدا گیا جو نیب منجمد کر چکا ہے۔