کراچی، صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی کا گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد سے زائد اضافے کی مذمت
Gحکومت اضافہ فوری واپس لے، مطالبہ
ہفتہ 18 مئی 2019 21:10
(جاری ہے)
ملک میں ہوشربا مہنگائی سے پہلے ہی غریب عوام تنگ آئے ہوئے ہیں اور کسمپرسی اور فاقہ کشی کی انتہائی کربناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
ایسے حالات میں حکومت کی جانب سے گیس کی قمتیوں میں کئے جانیوالے اضافے سے ملک میں مزید کئی گنا مہنگائی بڑھ جائیگی جس کا اضافی بوجھ بھی براہ راست غریب عوام پر پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں جس پر حکومت بالکل کام کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔ مضبوط ادارے مستحکم معیشت کی ضمانت ہیں لیکن جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے کرپشن میں اضافہ اور ٹیکس وصولی کم ہو گئی ہے۔ حکومت کے غیر سنجیدہ، غیر متوقع اور نامناسب فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد معیشت پر بحال نہیں ہو پا رہا ہے۔ ملک میں موجود بد نظمی موجودہ معاشی بحران کی بنیادی وجہ ہے۔ پاک سرزمین پارٹی نے اس معاشی بحران سے نمٹنے اور ٹیکس وصولی بڑھا کر ملک کو قرضوں سے نجات دلا کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا لائحہ عمل پیش کیا ہے جس کے علاوہ موجودہ بحران سے نمٹنے کا حکومت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ بڑے شہروں کو انتظامی اور معاشی خودمختاری دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، واحد کراچی شہر سے آٹھ ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر کے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔#مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.