اسامہ نےچند روز قبل دوست کوپی سی ہوٹل میں کھاناکھلانےکی دعوت دی

دوست کے پیزہ کھلانے کے اصرار پر اسامہ قمرنے کہا کہ اگلے مہینے ”پاکٹ منی“ملے گی،تومیں نے آپ کو پیزہ نہیں پی سی ہوٹل میں کھانا کھلانا ہے، صدرپی پی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کے مرحوم بیٹے اسامہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مئی 2019 21:41

اسامہ نےچند روز قبل دوست کوپی سی ہوٹل میں کھاناکھلانےکی دعوت دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر نے وفات چند روز قبل دوست کوآواری،پی سی ہوٹل میں کھاناکھلانے کی دعوت دی،دوست کے پیزا کھلانے کے اصرار پر اسامہ نے کہا کہ اگلے مہینے ”پاکٹ منی“ملے گی،تومیں نے آپ کو پیزہ نہیں پی سی ہوٹل میں کھانا کھلانا ہے۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں پی پی کے سینئر رہنماء قمر زمان کا ئرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ کارحادثے میں جاں بحق ہوگیاتھا ، موت اللہ پاک کا حکم ہے، بے شک ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے،مرحوم کو چند دن قبل کیا علم تھا کہ موت اس کے اردگرد منڈلاتی پھر رہی ہے۔

مرحوم اسامہ قمر نے چند روز قبل ہاسٹل کے کمرے میں اپنے دوستوں سے گپ شپ کی۔ایک دوست نے اسامہ سے پیزہ کھلانے کا اصرار کیا۔

(جاری ہے)

جس پراسامہ نے کہا کہ میں کھلا دوں گا،

انہوں نے کہا کب کھلاؤ گے؟اسامہ نے دوست کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا کہ اگلے مہینے پاکٹ منی ملے گی، تو میں نے آپ کو پیزہ نہیں بلکہ آواری یا پی سی ہوٹل میں کھانا کھلانا ہے۔

لیکن کیا پتا تھا کہ اس کی زندگی بہت تھوڑی ہے، رمضان شریف میں جمعے کے روزاسامہ اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں پٹرول ڈلوانے جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرائی، جس میں اسامہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوست ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔جواں بیٹوں کی موت کی خبر سن کردونوں گھرانوں میں قیامت آگئی ۔

ہُو کا عالم تھا، ہر آنکھ اشکبار تھی، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے حادثے کی خبر پریس کانفرنس کے دوران دی گئی، جوان بیٹے کی وفات کی خبر بوڑھے باپ کو اور کمزور ضعیف کرگئی۔بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ نے خبر سن کر ہوش وحواس قائم رکھے، لیکن بعد میں سکتے کا عالم تھا۔وہ سیدھے اسلام آباد سے لالہ موسیٰ اپنے گھر پہنچے۔بیٹے کی وفات پر تمام طبقات سیاستدان، حکومتی اور سماجی شخصیات،میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اظہار تعزیت کیا،سوشل میڈیا پر عوام نے ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ اور اس کے دوست حمزہ بٹ کولالہ موسیٰ نوگزہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو،آصف زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت حکومتی ، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔