ھ* حکومت نے وحشیانہ مہنگائی کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا،پیپلزپارٹی راولپنڈی

ہفتہ 18 مئی 2019 21:45

+راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان اور تحصیل صدر راجہ منصور اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وحشیانہ مہنگائی لا قانیت اور عوام سے ان کا حق بھی چھین لیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میںآکر عوام کو ریلیف دیا عوام کو ریلیف کے دعویداروں نے مایوس کیا اور ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا پیپلز پارٹی عوامی مفاد اور ان کو ریلیف دلانے کیلئے اپنء جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر کے افتتاح کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری سجاد، قدوس تنولی، راجہ زاہد راجہ توقیر اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری ظہیرسلطان نے کہا کہ19مئی بروز اتوار شام 5بجے 22نمبر چونگی نزد میاں سی این جی پمپ راولپنڈی کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے دفتر کا افتتاح کی تقریب ہو گی جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری ہوں گے تقریب میں ترجمان آصف علی زرداری ملک عامر فدا پراچہ ڈویثرنل صدر سردار سلیم حیدر، جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز، ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان جبکہ تقریب کے میزبان پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے نو منتخب صدر راجہ منصور اختر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔راجہ منصور اختر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔