-سیالکوٹ، اُسامہ قمر کی موت سے دلی دُکھ ہوا ہے ، چیئرمین ریورنڈ بشپ آرایم سیلاس گل

اتوار 19 مئی 2019 21:15

ق سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اُسامہ کی حادثاتی موت کسی سانحہ سے کم نہیں، موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مگر اُسامہ قمر کی حادثاتی موت پر دُکھ و غم میں مبتلا ہیں ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اُسامہ قمر کی موت یقینا انکے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے جس کا تدراک ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار سُمرنا چرچ آف پاکستان کے بانی و چیئرمین ریورنڈ بشپ آرایم سیلاس گل نے حبرون چرچ مُراد پورسیالکوٹ میں انعقاد پذیر دُعائیہ عبادت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر پنجاب قمر زمان کائرہ سابق وفاقی وزیر کے جواں سالہ بیٹے اُسامہ قمر اور اُس کے دوست حمزہ بٹ کی حادثاتی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حقیقی تسلی ،صبر اور اطمینان خُدا کے پاس ہے کیونکہ وہی تسلی کا سرچشمہ ہے ،انسان کی تسلی محظ دکھاوے کا باعث بھی ہو سکتی ہے لیکن حقیقی تسلی خُدا کے پاس ہے، بشپ آرایم سیلاس گل نے مزید کہا کہ اُسامہ قمر کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں نیز لواحقین کی تسلی کیلئے خُدائے قدوس سے دُعا گو ہیں کہ خُدا انکو صبر ایوب عطا فرمائے ،اس موقع پر حکیم انور خان ،ایلڈر ایڈون گل ،کیپٹن دانی ایل گل ،ایلڈر خرایت مسیح ،روبن بشارت،پطرس عزیز و دیگر نے بھی اُسامہ قمر کی وفات پر نہایت دکھ و غم کا اظہار کیا ۔