ں* آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمران طبقہ کے گلے کی ہڈی بن چکی ہیں،جے یوآئی نظریاتی

اتوار 19 مئی 2019 21:15

ٍکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمران طبقہ کے گلے کی ہڈی بن چکی ہیں جسے وہ نہ اگل سکتے ہیں اورنہ نگل سکتے ہیں، آئی ایم ایف کی مسلط کردہ استحصالی اورعوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی ایک نہ تمنے والاطوفان آچکاہے غریب عوام کاکمرتوڑدیاآئی ایم ایف کے امدا دی ڈالروں پرعیاشیاں حکمران طبقات کرینگے قرضہ جات وسودغریب عوام اپنے پسینوں سے اداکرینگے اسکے ہاتھوں ہونے والی استحصال نے قوم کو مایوس کردئیے اب عوام کے صبر کے پیمانے لبریزہوچکے ہیں انہوں نے کہانااہل حکمرانوں اورآئی ایم ایف کی ہتھکڑیوں سے نجات کیلئے میدان میں نکلنے کاوقت آچکاہے پھر چاپلوس وزرا ان کو نہ بچاسکے گے حکومت نے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کاوہ سیلاب لے آیا کہ جو سب کچھ بہا کے لے جائیگا انہوں نے کہا کہ باہر سے اربوں ڈالرآئے لیکن اس کی باوجود پیٹرول گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی تو نہیں آئی اور بوجھ ڈالاگیا حکومت نے روپے کی قدرمیں کمی کر کے ملکی معیشت کی تباہی کا سامان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اب مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا، جو پہلے ہی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہورہی ہے ۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوااور حکومت طول اقتدار کے لئے روپے کی قدرمیں کمی سے نہ گھبرانے کی تسلیاں دی رہی ہے۔انہوں نے کہا روپے کی قدر میں کمی دراصل آئی ایم ایف کی دی گئی ہدایات پرہوئی ملک وقوم کوآئی ایم کے معاشی غلام بنائے جارہے ہیں .انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک و قوم کی بہتری و خوشحال کا کوئی وژن نہیں عوام کی مشکلات کااحساس ہوتا توآئی ایم ایف جانے کی بجائے وزراء کی شاہ خرچیوں میں کمی لاکرشاہانہ اخراجات کوکم کریں