ج*کراچی ،اہلسنت کے تشخص کا بحال کرکے دم لینگے ، محمد ثروت اعجاز قادری

پ*دین میں فساد پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ،مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ دینے کیلئے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے انتھک محنت کی ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ًکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کے تشخص کا بحال کرکے دم لینگے ،دین میں فساد پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ،مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ دینے کیلئے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے انتھک محنت کی ،انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ڈٹ جانا اسلام اور ملک کا تحفظ کرنا ہمارا منشور ہے ،حکومت نوٹس لے انتہاپسندی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے اہلسنت کی مساجدوں پر قبضے کرکے انتہا پسند حالات خراب کرنے کے درپے ہیں ،امن پسند محب وطن ہیں مگر کوئی ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے ،آئین وقانو ن کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مذہبی افراتفری پھیلانے والے قانون شکن انتہاپسند ہیں ،بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے اہلسنت کی آبیاری کیلئے جو جدوجہد کی علماء ومشائخ و عوام اہلسنت زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،اپنے شہید قائد کے نیک مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام تر مشکلات کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،انشاء اللہ پاکستان سنی تحریک انتہا پسندوں،دہشتگردوں اور باطل کے سامنے ٹھوس چٹان اور ان کا مقابلہ امن اور قلم کی طاقت سے کرینگے ،محفل نور قرآن و عرس بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری میں ہزاروں افراد کی شرکت سنی تحریک پر اعتماد اور عوام اہلسنت کے حقوق کے تحفظ کیلئے پی ایس ٹی کو نمائندہ جماعت سمجھتے ہیں ،رمضان المبارک اور محفل نور قرآن کے مقدس موقع پر پاک فوج کی قربانیوں کو نہیں بھول سکتے ،پوری قوم کو پاک فوج پر فخر اور دہشتگردی کے خلاف ساتھ کھڑے ہیں ،شہداء پاکستان ، شہداء پاک فوج ،رینجرز وپولیس اور دہشتگردی کے خلاف شہیدہونیوالے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،محفل نور قرآن تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت پاکستان سنی تحریک پر اعتماد کا اظہار ہے تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس ناظم آباد میں عظیم الشان محفل نور قرآن وعرس بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پیر سید مظفر حسین شاہ ،پیر غلام رضوان ،علامہ اشرف گورمانی ،علامہ حافظ رضا مہروی ،علامہ محمد آصف مصطفائی ،پیر سید محبوب حسین نظامی ،مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، علامہ ظہور قادری ،علامہ طارق المدنی ،علامہ ریاض قادری ،علامہ محمود ساسولی ،خلیل وارثی ،سماجی رہنما جمال سیٹھء ،خرم شہزاد ،فنکار شہزاد ملک ،قاسم جلالی ،ویگر علماء ومشائخ اور تاجر وسیاسی جماعتوں کے رہنما ثناء خواں الحاج رضوان قادری ،الحاج محمد ساجد قادری ، سید آفتاب چشتی ،محمد جنید قاسمی ،فہد غوث قادری سید شایان ہاشمی ،حافظ انس قادری ،محمد کامران قادری و ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مناظر اسلام پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے نوجوانوں تم اللہ کی رضا کیلئے دین کی خدمت کررہے ہو ،اللہ نے تمھیں دین کے نیک کام کیلئے چن لیا ہے ،آج یہ ہزاروں کا جم غفیر پاکستان سنی تحریک پر اعتماد اورقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کررہا ہے ،پاکستان سنی تحریک کی اسلام اور پاکستان کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،دو اعلیٰ قیادتوں کی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شہادت پر ہمیں نہیں پوری قوم کو فخر ہے ،پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے حکومت عملی طور پر کام کرئے ،پاکستان اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے ،پاکستان کی سلامتی کیلئے اہلسنت ہر واول دستے کا کردار ادا کرینگے ،اس موقع پرمحفل قرآن کی تقریب سے پیر غلام رضوان جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وسنت پر عمل پیر ہوکر ہی ترقی کی منازل کو طے کیا جاسکتا ہے ،سنی تحریک کے قائدین وکارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ہر مشکل وقت میں اہلسنت کی بقاء وسلامئی کیلئے فرنٹ لائی کا کردار ادا کیا ہے ،شہید محمد سلیم قادری نے نوجوانوں میں عشق رسول اور تحفظ ناموس رسالت کا جذبہ بیدار کیا ،انہوں نے کہا کہ شکار میں درگاہ حاجی عبدللطیف شاہ سے متصل عیدگاہ اور جنازہ گاہ پر غیر قانونی قبضہ کسی طور بھی برداشت نہیں کرینگے ،مولانا حبیب اللہ قادری پر حملے کہ مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت اور پولیس مزار سے منسلک عیدگاہ پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ،حبیب اللہ قادری سمیت 6افراد زخمی ہے اور پولیس جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا کو شیلٹر دے رہی ہے جو انصاف کا قتل ہے ،دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے اہلسنت کا کردار پوری دنیا پر عیاں ہے ،انتہاپسندی ملک کے لئے زہر قاتل ہے فرقہ واریت پھیلانے والوں کو حکومت لگام دے ۔

#