جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے کیسے ملک اور قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں ،فردوس عاشق اعوان

مسائل پیدا کرنے والوں کا حل دینے کی بات کرنا قوم سے سنگین مذاق ہے،جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کے منہ سے حکومت گرانے کی باتیں کون سی جمہوریت ہے ، معاون خصوصی

پیر 20 مئی 2019 13:51

جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے کیسے ملک اور قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے وہ کیسے ملک اور قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں مسائل پیدا کرنے والوں کا حل دینے کی بات کرنا قوم سے سنگین مذاق ہے،جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کے منہ سے حکومت گرانے کی باتیں کون سی جمہوریت ہے ۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا کو اے پی سی کا ٹیھکہ اسی طرح فلاپ ہوگا جیسے ایم ایم اے کی سیاسی کشتی انتخابات میں ڈوبی تھی۔انہوںنے کہاکہ دو لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے کو جیل پہنچانے کے ذمہ داروں نے افطار کے نام پر ایک دوسرے کو این آر او دینے کی منصوبہ بندی کی۔

(جاری ہے)

،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کے منہ سے حکومت گرانے کی باتیں کون سی جمہوریت ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جب بھی اپوزیشن رہنماؤں کے ذاتی مفاد کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو وہ جمہوریت کا رونا روتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کو تباہ کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کی بجائے وہ صرف اور صرف اپنی دولت بچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی جنہیں عوام مسترد کرچکے ہیں اس بیٹھک کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتی ہے۔