رمضان المبارک کا آدھا حصہ بارشوں کی وجہ سے روزہ داروں کیلئے انتہائی خوشگوار رہا

پیر 20 مئی 2019 16:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں رمضان المبارک کا آدھا حصہ بارشوں کی وجہ سے روزہ داروں کیلئے انتہائی خوشگوار رہا ۔

(جاری ہے)

یکم رمضان المبارک سے 14 رمضان المبارک تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت مئی کے مہینہ میں بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ رات کے اوقات میں بارشوں کی وجہ سے خنکی بھی بڑھ جاتی ہے۔ سوموار کے روز بھی سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا چلتی رہی جس پر روزہ داروں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :