امریکہ ایران کشیدگی کے معاملے پر پاکستان سے تعاون کی امید رکھتے ہیں،مہدی ہنردوست
بعض عناصر پاکستان اور ایران کے مابین دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اگر امریکی کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دینگے،ایرانی سفیر کی میڈیا سے گفتگو
منگل 21 مئی 2019 23:33
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا کامیاب دورہ کیا جس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ایرانی سفارت خانے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنا ایک معمول ہے اور ایران قوم اس سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے۔انہوںنے کہا کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے کی باتیںکرکے ایران کو ڈرانے کی کوشش کررہاہے ، تاہم ایرانی قوم ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ایران نے گزشتہ چار دہائیوں سے ایسی دھمکیوں سن رہا ہے ، اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مہدی ہنر دوست کا کہناتھا کہ ایران نے یورنیم کی پیداوار کے سلسلے میں بین الاقوامی ایجنسی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تاہم امریکہ نے یک طرفہ فیصلہ کرکے ایران پر معاشی پابندیا ں عائد کردی۔ ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ اگرچہ ایرانی قوم معاشی پابندیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس سے ایران کی معیشت متاثر ہوگی، ایران نے خوداری کے ساتھ جینا سیکھا ہے اور کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔کسی ملک کی جانب سے جنگ شروع کرنا آسان ہوتا ہے مگر اس اپنی مرضی سے ختم نہیں کرسکتے ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے اور ایران چاہتا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوارا نداز سے تعلقات کو آگے بڑھا یا جائے۔ بلوچستان میں پاک ، ایران بارڈر پر ہونے والے حملے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایران دوست ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار ، دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ، تاہم اپنے ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلوچستان میں پاک، ایران بارڈر پر حملے کے حوالے ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران ، ہمسایہ ملک پاکستان پر حملہ کرنے یا ایسی کوئی بھی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، تاہم چند بیرونی طاقتیں پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ہم جنوبی ایشیا ء میں امن کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خوشگوار اوردوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ امریکہ ، ایران کشیدگی کے معاملے میں پاکستان ، ایران کے ساتھ کھڑ اہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.