Live Updates

عمران خان وزیر اعظم نہیں نالائق اعظم ہیں، مریم نواز

10 ماہ میں کوئی ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔ بجلی، اور اشیائے خوردو نوش مہنگی گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضاہ ہو چکا ہے،نواز شریف نے جتنی محنت کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا نالائق اعظم نے 10 ماہ میں ہی ملک کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔بہاولپور میں بلیغ الرحمان کے بیٹے اور اہلیہ کے حادثے میں انتقال پر افسوس/ کارکنوں سے خطاب

بدھ 22 مئی 2019 23:09

عمران خان وزیر اعظم نہیں نالائق اعظم ہیں، مریم نواز
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں نالائق اعظم ہیں۔ 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ 10 ماہ میں کوئی ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔ بجلی، اور اشیائے خوردو نوش مہنگی گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضاہ ہو چکا ہے،نواز شریف نے جتنی محنت کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا نالائق اعظم نے 10 ماہ میں ہی ملک کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی رہنما بلیغ الرحمان کے بیٹے اور اہلیہ کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ اس سانحے پر میں نے نوازشریف کو بلیغ الرحمان بھائی کیلئے بہت رنجیدہ دیکھا ہے ، میاں صاحب نے بلیغ الرحمان کو ٹیلیفون بھی کیا ،میاں صاحب مجھے کہنے لگے کہ بلیغ رو رہا تھا مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا تھا ،مجھے پرچیاں لکھوائیں کہ بلیغ سے کہنا کہ میرا دل اس کے ساتھ ہے اور بہت غمزدہ ہے۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے قمرالزمان قائرہ کے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پر بھی ہم سب کا دل بہت رنجیدہ ہے ، والدین سمجھ سکتے ہیں کہ اولاد کا دکھ کیا ہوتاہے۔مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی کی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا ، کوئی ہسپتال اس بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا بلکہ اس کی رپورٹ بھی درج نہیں ہوئی ، حکام بالااس چیز کا نوٹس لیں ، وہ صرف مہمندکی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدری کا اظہار کرتی ہوں ، ہم فرشتہ کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

مریم نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتی ہوں کہ میرے بھائی کے ساتھ بہت بڑا سانحہ ہوا ہے ، ان کی زوجہ اور بیٹا اس دنیا سے چلا گیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ میں یہاں پے اپنے بھائی کے پاس آئی ہوں اور میاں صاحب کی نمائندگی بھی کر رہی ہوں ، بلیغ الرحمان بھائی کیلئے میں نے نوازشریف کو بہت رنجیدہ دیکھا ہے۔

مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں کوئی ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔ ملک میں بجلی، گیس اور اشیائے خوردو نوش مہنگی ہو رہی ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں 140 فیصد اضاہ ہو چکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ووٹ چوری کر کے چور دروازے سے حکومت میں آئے ہیں۔ نواز شریف نے جتنی محنت کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا نالائق اعظم نے 10 ماہ میں ہی ملک کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو چور دروازے سے آتا ہے اس پر کپکپاہٹ طاری رہتی ہے اور اپوزیشن کی ایک افطاری پر ہی ان کی ٹانگیں کانپنے لگ گئی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی حکومت کو گرانی چاہیے لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر اس کی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے کھڑے کر کے اس کی حکومت کو کھڑی رکھنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ اس چہرے کے پیچھے کیاہے ، جو تبدیلی کے دعوے دار ہیں انہوں نے ملک کا کیا حال کر دیاہے ، انہوں نے جو بلندو بانگ دعوے کیے تھے انہیں آج پیش کریں۔

انہوںنے کہا کہ یہ کہتے تھے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے لیکن عمران خان نے بھیک نہیں مانگی بلکہ خزانے کی چابی ہی آئی ایف ایم کے حوالے کر دی۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ مزید کچھ ماہ حکومت میں رہیں تاکہ ان کے چہروں سے نقاب اتر جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی حکومت نہیں جو قرضہ نہ لیتی ہو، نواز شریف قرضے لے کر ملک میں ترقی لائے اور انہوں نے قرضے واپس بھی کیے۔

مریم نواز نے کہا کہ مہمند قبائل کی بچی فرشتہ کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ انتہائی افسوسناک ہے اور فرشتہ کے معاملے میں پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیاہے ، مجھے ایک غریب عورت ملی جو مجھے کہنے لگی کہ میں لوگوں کے گھروں میں کپڑے دھوتی ہوں اور مہینے کے 20 ہزار روپے کما لیتی ہوں لیکن مجھے بجلی کا 25 ہزار روپے بل آیاہے ، ایک کمرہ ہے اس میں ایک پنکھا ہے اور چند لائٹس ہیں، وہ خاتون کہتی ہے کہ ہم کھانا کھائیں ، بل دیں ، دوائیاں خریدیں ، بچوں کی فیسیں دیں یا کیا کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات