Live Updates

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

تجربے کا مقصد فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی عملی تیاری کو یقینی بنانا تھا. آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 مئی 2019 12:39

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 مئی۔2019ء) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی عملی تیاری کو یقینی بنانا تھا. اس بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کر کے شاہین 2 کے کامیاب تجربے کے بارے میں بتایا.

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شاہین 2 میزائل روایتی اور جوہری دونوں اقسام کے ہتھیاروں کو 15سو کلومیٹر سے زائد کی رینج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

(جاری ہے)

شاہین 2 انتہائی قابلیت کا حامل میزائل ہے جو خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات پر پورا اترتا ہے. بحیرہ عرب میں کیے گئے اس تجربے کا مشاہدہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکوم، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے اعلیٰ افسران اور اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انیجینئرز نے کیا.

کامیاب تجربے کے انعقاد پر چیئرمین جے اسی ایس سی اور سروسز سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، اس کے ساتھ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کامیابی پر سراہا. ایم آئی آر وی سے لیس بیلسٹک میزائل کی مرکزی راکٹ موٹر، ہتھیار کو ہدف کی طرف نشانہ بنانے کے لیے پاور دے گی اور داغے جانے کے بعد میزائل راکٹ موٹرز اور رہنمائی کے نظام کی مدد سے پرواز کو برقرار رکھتا ہے.

بیلسٹک رفتار حاصل کرلینے کے بعد وہ دیگر اہداف کو ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گا، یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف کو نشانہ نہ بنا لیا جائے. اس کے نیوی گیشن سسٹم کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ اپنے مقررہ وقت پر ہدف کو نشانہ بنائے گا. اس کے آن بورڈ سسٹم کی تکنیکی معلومات اور تفصیلات قومی راز ہیں تاکہ ان میزائلوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا انسداد کیا جاسکے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میزائل کتنے ایم آئی آر وی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے پہلے ماہ کی 31 تاریخ کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات