صوبائی حکومت خواتین کے ساتھ ساتھ ٹرانس جینڈر کے حقوق کے لیے بھی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے، شوکت علی یوسفزئی
ٹرانس جینڈر کی باعزت رہائش ان کو سکیورٹی، علاج اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئی سکیمیں لا رہے ہیں،30 سال تک باریاں لینے والی حکومتوں نے ٹرانس جینڈر اور خواتین کے حقوق کے لیے مضبوط ادارے بنانے کی بجائے دوسرے اداروں کو بھی کمزور کر دیا،وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا
جمعرات 23 مئی 2019 22:25
(جاری ہے)
دونوں کی حکومتوں میں ان کی ذاتی شوگر ملز اور سٹیل ملز ترقی کرتی رہیں جبکہ کراچی سٹیل مل نقصان کرتی رہا۔
پی پی پی اور پی ایم ایل ن کے لیے گئے 30 ہزار ارب روپے پر وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے روزانہ تقریباً سات ارب روپے سود واپس کر رہی ہے۔ اس مشکل حالات میں وزیراعظم عمران خان نے سخت فیصلوں کی وجہ سے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے اور بہت جلد مشکل حالات ختم ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکاس یونیورسٹی پشاور میں زمونگ جوند کے زیر انتظام جینڈر ایکویلٹی کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ سیمینار میں سیکا س یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ریاض احمد خٹک، صوبائی محتسب رخشندہ ناز، اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب، ایس پی شازیہ، وفا وزیر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کو پچھلی حکومتوں نے مصنوعی طور پر برقرار رکھنے کے لئے اربوں روپے کے قرضے لیے جس کی وجہ سے ملک بین الاقوامی سطح پر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا انہی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے دوست ممالک کے دورے کئے تاکہ وہاں سے سرمایہ کاری لائیں عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لئے صحیح سسٹم بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی حکومت خواتین کو مزید با اختیار بنا رہی ہے خواتین کی آبادی ملک کی نصف آبادی سے زیادہ ہے خواتین کے مثبت کردار کے بغیر ترقی ناممکن ہے خواتین محنتی ہیں صوبائی حکومت کام کرنے والی عورتوں کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے اور بڑے شہروں میں کام کرنے والی خواتین کی رہائش کے لیے ورکنگ وومن ہاسٹل جلد بنائیں جائیں گے۔ ٹرانس جینڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کو باعزت روزگار مہیا کرنے کے لیے ان کو ان کے مرضی کے ہنر سکھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ صحت کے مسائل کے حل کے لیے ٹرانس جینڈر کو صحت کارڈ بھی جاری کیے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.