گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز عمر احمد بخاری کی ملاقات

جمعرات 23 مئی 2019 23:00

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز عمر احمد بخاری کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، رمضان المبارک کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عزم کیا گیا کہ صوبہ باالخصوص کراچی میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کے قیام میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔