امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگائیں لیکن چاہ بہار بندرگاہ پر کوئی پابندی نہیں لگائی

امریکہ نے چاہ بہار بندرگارہ کے حوالے سے بھارت کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہا کہ وہاں پر کاروائیاں چلتی رہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 12:40

امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگائیں لیکن چاہ بہار بندرگاہ پر کوئی پابندی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2019ء) : معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈیا اور ایران کے تعلقات تو ہیں۔امریکہ نے ایران پر جو پابندیاں لگائی ہیں اس میں چاہ بیار بندرگاہ شامل نہیں ہے۔امریکہ نے کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور یہاں کاروائیاں چلتی رہیں گی کیونکہ انڈیا کا چاہ بہار بندرگاہ میں بہت بڑا مفاد ہے۔

امریکہ نے بھی بھارتی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ ہمیں پاکستان کی وجہ سے درآمد و برآمدات میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔تو چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے سے افغانستان میں ایک روٹ بن رہا ہے اس لیے اس پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چاہ بیار بندرگاہ پر بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔

(جاری ہے)

ایران پر امریکی پابندیوں کے بعدبھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں بھارتی سفیر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمدروک دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سفیر برائے امریکا ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیر معمولی کمی لا چکا تھا۔

تاہم امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران سے تیل کی درآمد نہیں کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ایران سے تیل کی درآمد کا حجم صرف 10 لاکھ ٹن تھا۔جب کہ امریکی اتحادی کے طور پر وینزیلا سے بھی تیل درآمد نہیں کر رہے۔بھارتی سفیر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہامریکی فیصلے سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ضرور ہے کیونکہ بھارت اپنی ضروریات کا 10 فیصد ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران امریکا مسئلے پر بطور تھرڈ پارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد ترکی نے ایرانی تیل کے لیے اپنی بندرگاہیں بند کردی تھیں۔