Live Updates

'اسلام آباد' میں سب اچھا نہیں ہے۔ وزیراعظم کو انتباہ

وزیر اعظم عمران خان اپنے قریبی لوگوں کی پرفارمنس اور عزائم پر نظر رکھیں دوسری صورت میں ان کا مستقبل اتنا محفوظ نہیں ہو گا جتنا وہ سمجھتے ہیں۔ سینئیر صحافی کی پیشگوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 11:26

'اسلام آباد' میں سب اچھا نہیں ہے۔ وزیراعظم کو انتباہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : سینئیر صحافی محمد مالک نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی ٹیم کے عزائم پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی تجزیہ نگار ویسے تو عمران خان کی ٹیم پر سخت تنقید کرتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ایماندار آدمی ہیں تاہم ان کی ٹیم انہیں دھوکہ دے سکتی ہے۔اگر ملک کی معاشی صورتحال یا ڈالر کی قیمت بڑھنے کی بات کریں تو یہ بھی عمران خان کے علم میں نہیں لایا گیا تھا اور نہ ہی تیل اور گیس کے ذخائرکی تلاش کے معاملے میں عمران خان کو حقائق سے آگاہ کیا یہی وجہ ہے کہ سینئیر صحافی مجمد مالک کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سب اچھا نہیں ہے، بڑا ضروری ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی منجی کے نیچے ڈانگ پھیریں اور اپنے قریبی لوگوں کی پرفارمنس اور عزائم پر نظر رکھیں دوسری صورت میں وزیراعظم عمران خان کا مستقبل اتنا محفوظ نہیں ہو گا جتنا وہ سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے سینئیر صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ بد قسمتی یہ ہےکہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر کی قیمت پر منی چینجرز سے ملاقات کر رہے تھے اور ان کو کہہ رہے تھے کہ ڈالر کے ریٹ کو کنٹرول کرو وہیں دوسری جانباسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسی وقت ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان یہ گلہ کر چکے ہیں کہ ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے معاملے پر مجھے آگاہ نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر سے تیل نکالنے کا پراجیکٹ کافی پُرانا ہے لیکن اس دور میں عمران خان نے اس پر فوکس کیا۔ آج بھی وزیراعظم عمران خان اُمید کی بات کر رہے ہیں لیکن اسی وقت ندیم بابر صاحب نے اس کے برعکس بیان دے دیا۔ ایک ہی وقت اور ایک ہی دن میں جہاں وزیراعظم عمران خان قوم کو اُمید دے رہے ہیں اور ان کو خوشخبری دے رہے تھے تو دوسری جانب ندیم بابر اس کے برعکس بیانات دے رہے ہیں۔

ندیم بابر کا کہنا ہے کہ 5500 سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی اور اب یہ ڈرلنگ بند ہو گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تاحال نہیں بتایا گیا کہ ڈرلنگ رُک گئی ہے جبکہ ندیم بابر کو اس بات کا علم ہے۔ ندیم بابر نے اس ڈرلنگ پر آئی لاگت کا بھی بتا دیا ، یعنی حکومت کا اپنا ہی بندہ یہ تفصیلات فراہم کر رہا ہے کہ حکومت کا 14 ارب ضائع ہو گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر ڈی جی پٹرولیم تک کو اس ڈرلنگ کے ٹیسٹنگ کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے تو وزیراعظم عمران خان کو کیوں نہیں آگاہ کیا گیا۔ صاف پتہ چل رہا ہے کہ آخر بیوروکریسی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کر کیا رہی ہے۔ ندیم بابر اور کچھ بیوروکریسی کے لوگ ساتھ ملے ہوئے ہیں اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی گیم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات