محکمہ جنگلی حیات و ماہی پروری نے عالمی یوم حیاتیاتی تنوع جامعہ آزادکشمیر ڈیپارٹمنٹ آف زالوجی کے ساتھ منایا

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) محکمہ جنگلی حیات و ماہی پروری نے عالمی یوم حیاتیاتی تنوع جامعہ آزادکشمیر ڈیپارٹمنٹ آف زالوجی کے ساتھ منایا‘جس میں جامعہ آزاد کشمیر زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات، سکول کے طالبات، محکمہ تغیر ماحولیات، سنو لیپرڈ فاونڈیشنWWF سولر ٹیکنولیجز و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اِس موقع پر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ وائلڈ لائف فشریز ناصر حسین ڈار نے بطور مہمان حصوصی شرکت کر کے دن کی رونق کو اپنے پیغام اور آگاہی سے دوبالا کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر ڈائر یکٹر وائلڈ لائف فشریز چوہدری محمد رزاق نے شہد کی مکھی کی افادیت پر multimedia presentation دیتے ہوئے اس دن کیThemeکے حوالے سے آگاہی دی۔جامعہ آزادکشمیر کے پروفیسرز و دیگر نمائندگان نے بھی حیاتیاتی تنوع کی اہمیت و دیگر مسائل سے نمٹنے، اچھی خوراک کا استعمال اور انسانی صحت کیلئے افادیت پر آگاہی دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائر یکٹر وائلڈ لائف فشریز نے وزیر ٹرانسپورٹ وائلڈ لائف فشریز سمیت تمام مہمانوں، آزاد کشمیر یونیورسٹی کے عملہ، طلبہ و طالبات اور وائلڈ لائف و فشریز کے عملہ کے تعاون کاشکریہ ادا کیا۔فوٹو سیکشن اور واک کیساتھ پروگرام اختتام پذیر کیا گیا۔