Live Updates

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں گرا مٹ میں شہری بنیادی سہولیات سے محروم

وفاقی اور صوبائی حکومت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے میں ناکام

جمعرات 30 مئی 2019 14:38

ڈیرہ اسماعیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) خیبر پختونخواہ کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بدترین پسماندگی کا شکار،شہری نے ماہ مبارکہ میں اپنی مشکل کا اظہار ایک ویڈیو میں کیا۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں گرا مٹ میں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ شہری نے بتایاکہ گرا مٹ میں لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، گاؤں گرا مٹ میں پانی کی سپلائی کا کوئی نظام موجود ہی نہیں۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت نے علاقہ مکینوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے میں ناکام ہوگئیں ،سابقہ اور موجودہ حکومت اور ضلع کے منتخب عوامی نمائندے علاقے کی تقدیر نا بدل سکے، گاؤں گرا مٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 اور صوبائی حلقہ پی کے 99 میں آتا ہے۔این اے 39 سے تحریک انصاف کے شیخ یعقوب اور صوبائی نشست پی کے 99 سے آغاز اکرام اللہ گنڈہ پور منتخب ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات