وعدوں کی پاسداری میں مکمل طورپرناکامی کی بناپرحکمران بو کھلاہٹ کا شکارہوگئے ‘ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعہ 31 مئی 2019 11:58

وعدوں کی پاسداری میں مکمل طورپرناکامی کی بناپرحکمران بو کھلاہٹ کا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری میں مکمل طورپرناکامی کی بناپرحکمران بو کھلاہٹ کا شکارہوگئے ہیں موجود ہ حکومت غیر جمہور ی ر ویوں اور عوام دشمن اقداما ت کی بدولت عوا م میں اپنی مقبو لیت کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکو مت کی انتقامی کاروائیوں سے میاں محمد نواز شریف و میاں شہباز شریف کو عوام اور جمہور یت کے لیے جدوجہد سے دستبر دا ر نہیں کر اسکتی حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو دیوالیہ کر د یا ہے آج عوام 2وقت روٹی کو ترس ر ہے ہیں حکمرا نو ں کا ظلم وشریف برادران کے ارادوں کو شکست نہیں د ے سکتے ماضی میں بھی شریف برادران ہر قسم کی آزما ئش میں سرخرو ہو ئے تھے اور آئند ہ بھی آزما ئش میں سرخر و ہوں گے‘انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجا ب حکو مت کے 40ترجما ن اور 4کوا رڈینیٹر مقرر کر نا حیران کن ہے قوم کو سبز با غ دیکھا کر ووٹ حاصل کر نے وا لو ں کی ما یو س کن کار کر د گی عوا م کے سامنے ہے ماہا نہ بنیادوں پر مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کر کے تبدیلی سر کا ر نے عا م آ د می کی ز ند گی اجیر ن کر د ی ہے 40ترجما ن مقرر کر کے پی ٹی آئی حکو مت اپنی نا کا میوں اور وعدوں سے انحراف کی پردہ پوشی نہیں کر سکتی۔