مظفرآباد، اکائونٹنٹ جنرل آفس اور ضلعی دفاتر یکم اور 2 اور 9 8,جون کو کھلے رہیں گے

جمعہ 31 مئی 2019 18:47

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء)ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل محمد حسن رانا نے کہا ہے کہ مالی سال کے اختتام کی وجہ سے محکمہ جات کے بل کی ادائیگیوں اور بروقت ترقیاتی فنڈز کے تصرف کے سلسلہ میںاکائونٹنٹ جنرل آفس بشمول ضلعی دفاتر مورخہ یکم اور 2جون بروز ہفتہ اتوار اور مورخہ9 8,جون بروز تعطیلات کھلے رہیں گے تاکہ ترقیاتی بلات کی بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جاسکیںاور ترقیاتی اہداف کا حصول یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے محکمہ حسابات اور جملہ سرکاری ملازمین سے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اپنے اپنے محکمہ کے متعلقہ واجبات کی ادائیگیوں اوروصولیوں کے سلسلہ میں اے جی آفس میں بلات ارسال کریں۔