پاک قطر فیملی تکافل نے فیملی صحت پلان متعارف کروادیا

پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی پاک قطر فیملی تکافل نے فیملی صحت پلان متعارف کروادیا، پاکستان کے ساٹھ سے زائد شہروں میں دستیاب اس سہولت کو ملک کا سب سے پہلاانفرادی تکافل صحت پلان تصور کیا جاتا ہے

بدھ 12 جون 2019 16:52

پاک قطر فیملی تکافل نے فیملی صحت پلان متعارف کروادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2019ء) پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی پاک قطر فیملی تکافل نے فیملی صحت پلان متعارف کروادیا۔ پاکستان کے ساٹھ سے زائد شہروں میں دستیاب اس سہولت کو ملک کا سب سے پہلاانفرادی تکافل صحت پلان تصور کیا جاتا ہے۔واضع رہے کہ فیملی صحت پلان چوٹ، بیماری، حالت یا علامت ، تشخیص ومشورہ کیلئے پہلے سے موجود حالات کیلئے کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طبی نگہداشت ، لیبارٹری و ہسپتال کے اخراجات اور شدید بیماری کی صورت میں کوریج کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

اس پلان کے تحت پاکستان بھر کے 200سے زائد ہسپتالوں میں کیش فری خدمات فراہم کرنے کے علاوہ دنیابھر میں طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق
 نیا متعارف کروایا جانے والے پلان ہر ایک کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے پاک قطر گروپ کے نظریات سے مطابقت رکھتاہے۔

(جاری ہے)


    پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔

کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔    
    پاک قطر فیملی تکافل کئی سالوں سے گلوبل اسلامک فنانس، ایف پی سی سی آئی، آئی ایف این اور آر ٹی سی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈزاور آئی ایف این سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :