Live Updates

تین بڑی جماعتوں کی لیڈر شپ کو اکٹھے بیٹھنے کا مشورہ

پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی لیڈر شپ کو ملکی مفاد اور جمہوریت کے لیے ایک ساتھ بیٹھ کر احتساب کا دائرہ کار بنانا چاہئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 جون 2019 17:01

تین بڑی جماعتوں کی لیڈر شپ کو اکٹھے بیٹھنے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2019ء) معروف صحافی کاشف عباسی نے پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی لیڈر شپ کو ملکی مفاد کے لیے اکٹھے بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ نہ حکومت پیچھے ہٹنے کا نام لے رہی اور نہ ہی اپوزیشن پیچھے ہٹ رہی ہے۔جب یہ دونوں پیچھے نہیں ہٹیں گی اور گرفتاریاں آگے بڑھیں گی تو سیدھا سادھا تصادم کا خطرہ پیدا ہو گا،اگر حکومت کے مائینڈ سیٹ کو دیکھنا ہے تو وزیراعظم عمران خان کی 22 سال کی سیاست دیکھیں۔

مجھے اب بھی لگتا ہے کہ تینوں جماعتیوں کی لیڈر شپ کو بیٹھنا چاہئیے۔کاشف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب جمہوریت خطرے میں آ جائے تو بدترین دشمن کے ساتھ بھی بیٹھ جانا چاہئیے۔اگر آپکو لگ رہاہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہے تو بےشک اپنے دشمنوں کے ساتھ جا کر بیٹھ جاؤ۔

(جاری ہے)

کیا وجہ ہے کہ تین جماعتیں بیٹھ کر یہ لائحہ عمل نہیں بنا سکیں کہ اگر حکومت کرنی ہے تو اس کا یہ دائرہ کار ہو گا اگر احتساب ہونا ہے تو وہی اس دائرہ کار میں رہ کر ہو گا۔

خیال رہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جھگڑا کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔جہاں ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں وہیں اپوزیشن کے ارکان اسمبلی ایوان میں شور شرانا پیدا کرتے ہیں جس سے ایوان میں کاروائی متاثر ہوتی ہے۔گذشتہ روز بھی ہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے شور شرابا کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے شور شرابا کیا کی۔۔ڈپٹی اسپیکرنے احسن اقبال سے کہا کہ احسن اقبال قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے موبائل میں بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کریں۔ دپٹی اسپیکر نے کہا کہ احسن اقبال اور حنا ربانی کھر کا موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کی جائے۔جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی وزراء بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کتنی بار کہا ہے اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات