Live Updates

پارٹی فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں

مریم نواز کا غریدہ فاروقی کے سوال پر جوابی ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 18:56

پارٹی فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2019ء) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی جسے پاکستانپیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قبول کر لیا۔ بلاول بھٹو زرداری کل دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب رائے ونڈ میں موجود نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا جائیں گے۔

اس حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی نے اپنی ٹویٹ میں سوال کیا کہ کیا اس فیصلے میں پارٹی کے صدر شہباز شریف کی حمایت شامل ہے اور کیا آیا کہ کیا ان سے اس حوالے سے مشاورت کی بھی گئی یا نہیں؟ اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ن لیگ کے پارٹی لیول کے تمام فیصلوں میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مشاورت ہوتی ہے اور دونوں رہنماؤں کی مرضی سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جماعت میں تمام فیصلے نظم و ضبط کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔ مریم نواز نے غریدہ فاروقی کی صحت کے لیے بھی دعا کی کیونکہ انکی گزشتہ دنوں ایک حادثے میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ 
دوسری جانب : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی جسے پاکستانپیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قبول کر لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کل دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب رائے ونڈ میں موجود نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا جائیں گے۔ جہاں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی موجود ہوں گے۔ ملاقات میں ملک میں ہونے والی سیاسی گرفتاریوں اور اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے پر بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کے لیے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا جس میں مسلم لیگ ن کے 6 رکنی وفد نے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں شرکت کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے اس وفد میں مریم نواز، پرویز رشید ، حمزہ شہباز،سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔

مریم نواز کا استقبال چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کیا۔ افطار پارٹی کے بعد سیاسی رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیاہے ، حال ہی میں انہوں نے ظفر وال میں ایک سیاسی پاور شو کیا تھا جہاں وہ عوام کی ایک بڑی تعداد کو جمع کرنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ تاہم اب انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات