وزیر اعظم آزاد کشمیر را جہ محمد فا رو ق حید ر خا ن کا عباسپور کا مختصردورہ

ہفتہ 15 جون 2019 19:13

عباسپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر را جہ محمد فا رو ق حید ر خا ن نے گزشتہ روز عباسپور کا مختصردورہ کیا ۔ و زیر اعظم بذر یعہ ہیلی کا پٹر عبا سپور آ ئے اور انہوں نے وزیر حکومت چو ہدری محمد یا سین گلشن کے گھر ٹنگیڑا ں جا کر ان کی وا لدہ کی وفا ت پر اظہا ر تعزیت کیا ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سا تھ ہیلی کا پٹر میں سردار نسیم سرفرا ز اور ان کے سا تھ انکے پر سنل سیکر ٹر ی بھی تھے۔

راجہ محمد فا رو ق حیدر نے عبا سپور میں چو ہدری محمد یا سین گلشن کی وا لدہ کی وفا ت پر اظہا ر تعزیت کیا اور دعا کی کہ خدا وند تعا لیٰ مر حو مہ کو جنت الفر دو س میں اعلیٰ مقا م عطا فر ما ئے اور لواحقین غم زدہ خا ندا ن کو صدمہ بر دا شت کی تو فیق عطا فر ما ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چو ہد ری محمد یا سین گلشن کی صحت یا بی کیلئے دعا کی۔ بعدازاں با ر ایسو سی ایشن عبا سپور کے وفد جسکی قیا دت سردار سا جد حسین ایڈووکیٹ صدر با ر ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور با ر کے ممبرا ن بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔

انہو ں نے وزیر اعظم سے ڈسٹر کٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کا مطا لبہ کیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عمل در آ مد کر وا نے کی یقین دہا نی کرو ا ئی ۔چنا ر پر یس کلب عباسپور کے سر پر ست اعلیٰ سید بدیع الزما ن شا ہ بخا ری ، صدر پریس کلب عباسپور سا ئرہ یو سف چغتائی، انجمن شا ہین ، چو ہدر ی دا ئود ، خوا جہ شریف کی قیا دت میں چنا ر پر یس کلب کے صحا فیو ں نے ملا قا ت کی اور چنا ر پریس کلب عبا سپور کی تعمیر کروا نے پر چو ہدر ی محمد یاسین گلشن وزیر حکو مت کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وساعت سے مطا لبہ کیا کہ وہ چنا ر پر یس کلب کی عما رت کا افتتا ح بھی کر یں۔

آزاد کشمیر کے دس اضلا ع میں عبا سپور وہ وا حد تحصیل ہیے جہان پر تحصیل ہیڈ کو ا رٹر تعمیر کروا یا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے صحا فیو ں کے سوا ل کا جوا ب دیتے ہو ئے کہا کہ عبا سپور چنا ر پر یس کلب تحریک آزاد ی کشمیر کیلئے اپنی خدما ت سر انجام دے رہی ہیں اور جاندا ر طر یقے سے عوامی مسا ئل اور تحریک آزاد کشمیر اجا گر کر رہی ہیں۔ انہو ں نے مذید پر یس کلب کی عما رت کیلئے اور اور خو د اافتتا ح کر نے کا اعلا ن کیا۔