Live Updates

15 دن میں مزید جھاڑو پھرے گا، اس وقت ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، شیخ رشید

لکھ لیں زرداری اور نواز شریف دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکتے،ان لوگوں کو ڈھیل مل سکتی ہے ڈیل نہیں،ابھی تو کیس اور سلطانی گواہ بھی بن رہے ہیں،بجٹ کے موقع پر سابق صدر اور وزیر اعظم دونوں جیل میں ہیں،یہ ورلڈ ریکارڈ گینز بک میں لکھا جانا چاہیے،وزیر ریلوے

ہفتہ 15 جون 2019 20:33

15 دن میں مزید جھاڑو پھرے گا، اس وقت ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، شیخ رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا والداور پھوپھی کی کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں اس طرح سیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی ، اس وقت ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف اقتدار میں واپس نہیں آ سکتے، ان لوگوں کو ڈھیل مل سکتی ہے، ڈیل نہیں، بجٹ کے مو قعہ پر سابق صدر اور وزیر اعظم دونو ں جیل میں ہیں یہ ورلڈ ریکا رڈ ہے گینز بک میں لکھا جا نا چاہیے ۔

ہفتہ کے روز لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال کیلئے پیسے مل گئے، لاہورمیں کمانڈاینڈکنٹرول نظام کاجائزہ لے رہے ہیں، ریلوے انکوائری کونجی موبائل نیٹ ورک سے منسلک کررہے ہیں، اس سہولت سے مسافر گھر بیٹھے ٹکٹ بک کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 30 جون کو راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، سرسیدایکسپریس راولپنڈی سے فیصل آبادہوتی ہوئی کراچی جائے گی ، 24 گھنٹے دفترکھلنے سی40 کروڑ کا منافع زیادہ ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو لاہورکے سامنے اپنے آپ کوپیش کروں گا، کتناخسارہ کم کیا،کن نقصانات کاخاتمہ کیا،تمام چیزیں قوم کوبتاؤں گا راولپنڈی سے فیصل آبادکیلئے نان اسٹاپ ٹرین چلے گی، ہم اپنی کوچزاورفریٹ ٹرینیں خودبنانے جارہے ہیں، ، 20 دن کا ڈیزل ہمارے پاس موجود ہوتاہے کو شش کر رہے ہیں کہ ایک مہینے کا ڈیزل جمع ہو جا ئے ، ساری دنیامیں فریٹ ٹرینوں سے فائدہ ہوتاہے۔

وزیر ریلوے نے کہا جن لوگوں کے پیٹ میں درد ہے بتاؤں گا ریلوے کیسے چلی ، یہ کیس عمران خان نے زرداری کیخلاف نہیں بنایا، کسی ملک میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرجیل میں نہیں رہے، ان لوگوں کوہماراخون چوسنے کیلئے پیداکیاگیا آصف زرداری ، شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف بہت سنگین کیس اور سنجیدہ گواہ ہے ، آصف زرداری ویسے ہی بلاول کوبھینٹ چڑھانے کے درپے ہیں، دیکھتے ہیں عدالتیں کیافیصلہ کرتی ہے ، کہاتھاجون سے پہلے ہی جھاڑو پھریگی، کریڈٹ بھی دے دیاکریں،اب پھر کہتا ہوں15 دن میں مزیدجھاڑوپھریگی۔

انھوں نے کہا کہ ڈھیل مل سکتی ہے لیکن ان کوڈیل نہیں مل سکتی، شہبازشریف اورفریال تالپورکوڈھیل ملی ہوئی تھی، میں نے توکہاتھاگندے انڈوں کوبحری جہازمیں ڈالواورڈبودو شہبازشریف نے ہی نوازشریف کو پہلے نکلوایاتھا، اب بھی شہبازشریف نے پوری کوشش کی لیکن صورتحال مختلف ہے، ن لیگ قیادت کی کرپشن کی فائلیں اب احتساب عدالتوں میں ہیں، جس شخص نے گاجریں کھائی ہیں اس کاحساب تودیناہوگا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ بچہ نہیں ہو سارے کام کیے ہوئے ہیں،نیب میں نہیں جاناچاہتا، کھری باتیں کرتاہوں،غریب کا ترجمان اوران کی آوازہوں، غریب کیلئے آخری سانس تک لڑتارہوں گا، یہ الگ بات ہے میری ایک سیٹ ہے۔انھوں نے مزید کہا آصف زرداری بہت بڑاچھاتی کیساتھ تاش لگاکرکھیلنے والاسیاستدان ہے ، بلاول بھٹوکو سیاسی مشورہ دیتاہوں، سب سے پہلے اپنے والد اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے، ایسے کریں گے توسیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا،صدارتی نظام ذہن سے نکال لیں،نواز شریف اورآصف زرداری کی حکومت کبھی نہیں آسکتی، جوکیس بن رہے ہیں اس میں سلطانی گواہ بن رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات