نیلم ویلی ،شاردہ دوسٹ ڈویژن میں میٹر ریڈ کی بدمعاشی ،شہریوں کو بوگس بلات بھیجے جانے لگے

پیر 17 جون 2019 13:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) نیلم ویلی ،شاردہ دوسٹ ڈویژن میں میٹر ریڈ کی بدمعاشی ،شہریوں کو بوگس بلات بھیجے جانے لگے ،شکایت کرنے والے شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،بلات بھی صارفین کے گھروں میں پہنچنے کے بجائے دوسٹ بازار میں ایک دکان پر پھینک دئیے جاتے ہیں،جس سے صارفین بروقت بلات کی ادائیگی نہیں کرپاتے ،عوامی حلقوں نے ایکسین برقیات سے میٹر ریڈر کی فوری ملازمت کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق شاردہ دوسٹ ڈویژن میں محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر کی من مانیوں کے باعث شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

میٹر ریڈر کی جانب سے صارفین کو ایوریج بلات بل بھیجے جاتے ہیں،زائد یونٹ کے اندراج کی شکایت کرنے پر میٹر ریڈر صارفین سے بدتمیزی شروع کر دیتا ہے ،جبکہ علاقے کے تمام بلات صارفین کے گھروں میں پہنچانے کے بجائے علاقے میں ایک دکان پر رکھ کر چلا جاتا ہے کئی صارفین کو اسی وجہ سے بلات بروقت مل ہی نہیں پاتے ۔عوام علاقہ دوسٹ نے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ،ایکسین برقیات نیلم ،ڈپٹی کمشنر نیلم سے مطالبہ کیا ہے کہ کام چور میٹر ریڈر کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کیا جائے اور علاقے میں کسی اہل اور مہذب میٹر ریڈر کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :