ْسیری درہ لنک روڈ کی افتتاحی تقریب میں بنیادی سہولتوںکا فقدان‘راجہ شاہنواز آبدیدہ ہو گئے

پیر 17 جون 2019 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء)سیری درہ لنک روڈ کی افتتاحی تقریب میں بنیادی سہولتوں کے فقدان اور مسائل بیان کرتے ہوئے سیاسی و سماجی کارکن راجہ شاہنواز آبدیدہ ہو گئے دوران تقریب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے جس پر تقریب میں شریک دیگر افراد کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہل سیری درہ میں ایک لنک روڈ کے افتتاح کے لیے وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود کے پہنچے تو عوام علاقہ نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا ڈھول کی تھاپ پر رکس کیا مہمان کی آمد پر نوٹوں اور پھولوں کی برسات کی اور خوب آتش بازی کا مظاہرہ کیا تقریب کے دوران راجہ شہنواز بنیادی سہولیات کے فقدان اور علاقائی مسائل آگاکرتے ہوئے آبیدہ ہو گے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

جس پر تقریب میں شریک افراد کی آنکھیں نم ہو گئی وزیر سمال انڈسٹری نے لوگوں کو بنیادی مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔