آصف زرداری کو اسمبلی اجلاس سے روکنا پارلیمنٹ کی توہین ہے ،

پیپلز پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کی خود مختاری کو ضرب لگا رہے ہیں ،آفتاب شعبان میرانی ،ڈاکٹر مہرین بھٹو ، رمیش لال کا مشترکہ بیان

بدھ 19 جون 2019 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پیپلز پارٹی اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اسمبلی اجلاس سے روکنا پارلیمنٹ کی توہین ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو آفتاب شعبان میرانی ،ڈاکٹر مہرین بھٹو ، رمیش لال نے مشترکہ بیان میں کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کی خود مختاری کو ضرب لگا رہے ہیں ۔اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ اسد قیصر بجٹ دھاندلی کا حصہ بن رہے ہیں۔آفتاب شعبان میرانی .مہرین بھٹو رمیش لال نے کہاکہ اسد قیصر قومی اسمبلی کو ربڑ اسٹیمپ نہ بنائیں۔