Live Updates

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کے گھر میں قیام کریں گے

عمران خان ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی، دورے کے دوران وزیراعظم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گی: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا اعلان

بدھ 19 جون 2019 22:58

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کے گھر میں قیام کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی، دورے کے دوران وزیراعظم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کے گھر میں قیام کریں گے۔ نعیم الحق کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔

وزیراعظم کی بھرپور کوشش ہوگی کہ دورے پر کم سے کم اخراجات آئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 52 کروڑ سے کم کرکی35 کروڑکر دیا ہے۔ حکومت کواقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ جلد ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرعملدرآمد شروع ہو رہا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ اگلے ہفتے قطرکے سربراہ پاکستان آ رہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیرشروع ہوچکی ہے۔ حکومت کی کوشش ہوگی کہ غریب شہریوں کوگھرکی فراہمی ہو۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے ساڑھی7 لاکھ روپے سالانہ علاج کی سہولت ملے گی۔ معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 29 جون تک پاس کروا لیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات