Live Updates

مجھے لگا کہ عمران خان ملک توڑ دے گا اس لیے پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑ دی، جاوید ہاشمی

پرورڈکشن آرڈر جاری کرنے سے منع کر کے یہ سپیکر کی توہین کرنا چاہتے ہیں، یہ مشرف سے بڑے ڈکٹیٹر ہیں: سابق صدر پاکستان تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 23:26

مجھے لگا کہ عمران خان ملک توڑ دے گا اس لیے پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ عمران خان ملک توڑ دے گا اس لیے پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑ دی۔ یاد رہے کہ جاوید ہاشمی پاکستان ٹھریکِ انصاف کے صدر تھے لیکن پھر انہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ اب انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی اس لیے چھوڑی کیونکہ انہیں لگا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان ملک توڑ دیں گے۔

انہوں نے آصف علی زرادری اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کجاری نہ کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہپرورڈکشن آرڈر جاری کرنے سے منع کر کے یہ سپیکر کی توہین کرنا چاہتے ہیں، یہ مشرف سے بڑے ڈکٹیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا یا نہ کرنا سپیکر کا اختیار ہے، جب تک کوئی مجرم نہیں ٹھہرایا جاتا پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں چار سال تک جیل میں رہا مگر سپیکرامیرحسین نے کھبی میرے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں شیخ رشید اور حاجی بوٹا کو پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی بلایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرویز مشرف سے بڑے ڈیکٹر ہیں اور اسپیکر کی توہین کرنا چاہیتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو اسمبلی اسپیکر کی توہین کرتی وہ ٹوٹ جاتی ہیں۔

سسٹم کو برقرار رکھنے کے لیے پروڈکشن جاری کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوچ یہ ہے کہ سب کو مار دو حالانکہ ایسی سوچ تو آمریت میں بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خانہ جنگی کو دعوت دے رہی ہے لیکن فاشسٹ ذہن والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرادری اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور آصف علی زرادری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات