جاسوسوں کو قونصلر رسائی نہ ملنے کے حوالے سے بھارت کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ کرا لیا جاتا تو آج بھارت کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جاسکتا تھا‘
ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب سمیت 39 ممالک شامل ہیں تاہم منی لانڈرنگ کے ذمہ دار سابق حکمرانوں نے پاکستان کو اس میں شامل نہیں ہونے دیا‘ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کاقومی اسمبلی میںبجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال
منگل 25 جون 2019 18:01
(جاری ہے)
2008ء میں ہماری حکومت بھارت کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ کرا دیتے تو بھارتی درخواست آئی سی جے میں نہیں جاسکتی تھی۔
جب بھارت اس بنیاد پر آئی سی جے میں گیا تو ہم نے وہاں موقف اختیار کیا کہ ہمارا دوطرفہ معاہدہ ہوا ہے کہ جاسوس کو قونصلر رسائی نہیں مل سکتی تاہم اقوام متحدہ نے اس کو تسلیم نہیں کیا بعد کی حکومت نے یہ معاہدہ رجسٹرڈ کرایا۔ اس بارے میں تحقیقات کی جائیں۔ اس سے ملک کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر یہاں بات ہوئی ہے یہ بہت دلچسپ کیس ہے۔ گزشتہ حکمرانوں کی منی لانڈرنگ چھپانے سے یہ معاملہ بنا۔ منی لانڈرنگ پر 1989ء میں یہ فورم بنا۔ 2010ء تک ہم کسی بلیک یا گرے لسٹ میں نہیں تھے۔ ہم اس کے ممبر بن سکتے تھے لیکن ہم نے درخواست ہی نہیں دی۔ پی پی کی حکومت تک ہم بلیک لسٹ تک پہنچ چکے تھے۔ اگر پہلے کرتے تو حکمرانوں کی منی لانڈرنگ پکڑی جاتی۔ 2015ء سے 2018ء کے دوران ہم اس لسٹ سے نکل گئے تھے تاہم پھر بھی اس کی ممبر شپ کی درخواست نہیں دی گئی۔ اگر ہم اس کے رکن ہوتے تو اس فہرست میں نہ ہوتے۔ یہ عصبیت ہماری گزشتہ لیڈر شپ لائی۔ اس بارے میں بیورو کریٹ اور لیڈروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ سعودی عرب سمیت 39 ممبران ہیں لیکن اس میں ہم شامل نہیں۔ اس کا ایجنڈا منی لانڈرنگ تھا۔ دہشتگردی بعد میں شامل ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.