مقبوضہ کشمیر، کولگام میں دھماکے میں ایک شخص جاںبحق ، دو زخمی

جمعرات 27 جون 2019 12:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام میںایک دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ دھماکہ بعض افرادکی طرف سے ضلع میں کھڈونی کے علاقے چدربان میں کچرے کو آگ لگانے کے بعد ہوا جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں نذیر احمد بٹ جاںبحق اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوںکو کیموہ کے ہسپتال میںمنتقل کردیا گیا ہے جہاں سے ایک شدید زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اسلام آباد بھجوادیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :