نوشہرہ ورکاں،چیئرمین عشر زکوٰة پنجاب رانا بلال اعجاز نے وفاقی بجٹ کو ملک دوست بجٹ قرار دے دیا

ہفتہ 29 جون 2019 14:42

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2019ء) حلقہ این اے 84 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم این اے اور چیئرمین عشر زکوٰة پنجاب رانا بلال اعجاز نے حالیہ وفاقی بجٹ کو ملک دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے ماضی میں قرض اتارو ملک سنوارو سکیم میں بھی عوام کا ساتھ لیا گیا مگر آج وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کا ازم پختہ ہے کہ ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

جو ٹیکس دینے کی قوت رکھتے ہیں انکا کہنا ھے کہ موجودہ بجٹ ملک دوستی کے بعد عوام دوست بھی ثابت ہو گا۔