مقبوضہ کشمیر، ضلع بارہمولہ سے چار کشمیری لڑکے لاپتہ

منگل 2 جولائی 2019 11:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں چار کشمیری لڑکے لاپتہ ہو گئے ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فرقان طارق پارمواس کا کزن ایان امین پارمو، اطہر احد اور فہیم فاروق اتوار سے ضلع کے سوپور کے علاقے دوآب گاہ سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایان امین بارہویں جماعت کا طالب علم ہے جبکہ باقی لڑکے دسویں اور گیارہویں جماعت کے طالب علم ہیں ۔

فرقان کی والدہ تبسم بیگم نے میڈیا کا بتایا کہ فرقان اتوار کو گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ وہ قریبی گرائونڈ میںکھیلنے کے بعد جلد گھر آجائے گا تاہم کئی گھنٹوں بعد بھی وہ واپس نہ لوٹا۔ انہوںنے مقامی لوگوں سے اپنے بیٹے کی تلا ش میں مدد کی اپیل کی ۔ لاپتہ ہونے والے چاروں لڑکوں کے والدین نے ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :