راولاکوٹ شہر میں آلودہ اور غیر معیاری پانی کی فراہمی کا نوٹس ،سیکرٹری پی پی ایچ سے وضاحت طلب

بدھ 3 جولائی 2019 17:24

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) راولاکوٹ شہر میں آلودہ اور غیر معیاری پانی کی فراہمی کا نوٹس ،سیکرٹری پی پی ایچ سے وضاحت طلب ۔

(جاری ہے)

ایک قومی روزنامہ میں راولاکوٹ شہر میںغیر معیاری اور آلودہ پانی کی فراہمی کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر شعبہ شکایات و عملدرآمد نے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے اور معاملے کو فوری طور پر یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :