جہلم کے معصوم بچوں میں آئس کریم کے نام پر زہر فروخت جس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کو بند کروانا چاہیے تاکہ بچوں میں بیماریاں نہ پھیل سکیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 جولائی 2019 17:44

جہلم کے معصوم بچوں میں آئس کریم کے نام پر زہر فروخت جس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) جہلم کے معصوم بچوں میں آئس کریم کے نام پر زہر فروخت جس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کو بند کروانا چاہیے تاکہ بچوں میں بیماریاں نہ پھیل سکیں ان خیالات کا اظہار ایک سروے میں ممتاز سماجی راہنما احمد صفوان مرزا نے چنگ چی لوڈر موٹر سائیکل پر نصب پیٹر انجن کے ساتھ جن پر کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں ہے جبکہ یہ 30 موٹر سائیکل لوڈرز کا گروپ ہے جن کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور یہ معصوم بچوں اور بچیوں میں 2 روپے میں آئس کریم کے نام پر زہر تقسیم کر رہے ہیں اسی طرح ٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے ان کو چیک نہیں کیا جا رہا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس ضمن میں خود نوٹس لے کر کاروائی کر کے ان کو بند کروائیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :