پینے کا صاف پانی نہ ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

پیر 8 جولائی 2019 16:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں، پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہی جو بیماریوں سے بچائو کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت’’بابو پانی-‘‘کے نام سے ایک مہم چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں مخیر حضرات کو ملکر تعاون کرنے کی ضرورت ہے جہاں تک ہوسکے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں ،کیونکہ سب کام حکومت نے نہیں کرنا کچھ کام ہمیں بھی کرنا ہونگے جس کیلئے مخیر حضرات کو میرا ساتھ دینا چاہیئے ۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس‘ ہسپتال کی ایمرجنسی کی تزئین و آرائش کے منصوبے مکمل کرائے گئے ہیں ،پانی ہماری صحت کیلئے انتہائی اہم ہے جس کے بغیر ہمارا جینا ممکن نہیں ہے ہم سب کو اپنے گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :