وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دولت مشترکہ کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ

پاکستان ہائی ک میشن کی طرف سے لگائی گئی تصویری نمائش کا معائنہ کیا

بدھ 10 جولائی 2019 18:05

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دولت مشترکہ کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے لگائی گئی تصویری نمائش کا معائنہ کیا۔دولت مشترکہ کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے لگائی گئی تصویری نمائش کا معائینہ کیا اور تصویری نمائش کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں پاکستان کے وزیر اعظم لیاقت علی خان اور بیگم رعنا لیاقت علی کی کامن ویلتھ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی تصاویر سمیت اہم یادگار تصویریں شامل ہیں۔وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے سے جاری ڈاک ٹکٹوں کا بھی معائنہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے دوسرے ممالک سے آئے ہوئے مندوبین کو پاکستان کے کلچر سے آگاہی کا موقع ملتا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ سیکرٹریٹ میں دیگر ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں اور دو طرفہ امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔